تورڈھیر میں چوری کی 2 وارداتیں ،چور تالے توڑ کر گھروں کا صفایا کرگئے

تورڈھیر میں چوری کی 2 وارداتیں ،چور تالے توڑ کر گھروں کا صفایا کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تورڈھیر(نمائندہ پاکستان)تورڈھیرشہرمیں ایک ہفتہ بعد دوسرے صحافی کے گھر سمیت یکے بعد دیگرے چوری کی دوہری واردات، نامعلوم چور دوگھرں کے دروازوں کے کنڈے توڑ کر صفایا کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ویلج ناظم انتظار سادہ کے چھوٹے بھائی صحافی مقسود علی کے گھر سے چور 3 تولہ زیورات،چھ تولہ چاندی، 9-mm پستول،12 بور شارٹ گن، ائیر گن اور دیگر گھریلو قیمتی سامان سمیت ایک لاکھ روپے نقدی پاکستانی اور پانچ سو یورو کرنسی چوری کرکے فرار ہوگئے، پولیس بے بسی کی تصویر بن چکی، لوگوں میں خوف وحراس کی شدت اور بڑھ گئی، پولیس سٹیشن تورڈھیر میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج ۔واقعات کے مطابق اٹلی پلٹ نوجوان صحافی مقسود علی نیازی اور پڑوسی نذیرگل کے گھروں سے اتوار کی رات نامعلوم چور دروازوں کے کنڈے توڑ کر گھروں کا صفایا کرکے فرار ہوگئے ہیں واضح رہے کہ دونوں گھروں کے مالک مکانات گھروں کو تالے لگاکرفیملی کے ہمراہ اپنے اپنے رشتہ داروں کے ہاں شادی بیاہ کی رسومات میں شرکت کرنے گئے تھے نذیر گل کے گھر سے بھی چور 6 ماسے طلائی زیورات اور دو تولہ چاندی سمیت دیگر قیمتی گھریلو اشیاء لوٹنے میں کامیاب ہوگئے ہیں واضح رہے کہ دس روز قبل صحافی عتیق الرحمن کے گھر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر زیورات،اسلحہ اور گھرکی دیگر قیمتی گھریلو سامان مجموعی طور پر30 لاکھ روپے سے زائد مالیت لوٹ کر فرار ہوئے جس کی سراغ لگانے میں تاحال پولیس کسی بھی پیش رفت میں مکمل طور پر ناکام اور بے بسی کی تصویر بنی دکھائی دے رہی ہے۔