تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور قانونی حق ہے ،جمشید خان مہمند

تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور قانونی حق ہے ،جمشید خان مہمند

شیرگڑھ(نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور قانونی حق ہے والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں تعلیم دلوائیں اور اپنی ذمہ داری کریں صوبے میں اس وقت 25لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں جنہیں ہنگامی بنیادوں پر سکولوں میں داخل کرانا ہوں گے اگر ہم نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اور ان بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا تو آئندہ نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ہاتھیان میں کنسپٹ سکول کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم،ریٹائرڈ پرنسپل اسلم خان اور ثاقب خان نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ والدین کے ساتھ ساتھ معاشرے پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تعلیم عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور معاشرے کے غریب اور نادار بچوں کو قریبی سکولوں میں داخل کرکے اپنی ذمہ داری پوری کریں صوبائی حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہیں

مزید : کراچی صفحہ آخر