صوبائی حکومت نے زکواۃ کا طریقہ شفاف بنایا ہے ،حبیب الرحمن

صوبائی حکومت نے زکواۃ کا طریقہ شفاف بنایا ہے ،حبیب الرحمن

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر مذہبی امور واوقاف حاجی حبیب الرحمن خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے زکواۃ کا طریقہ کار شفاف بنایا ہے۔ماضی میں زکواۃ میں بہت زیادہ بے قاعدگیاں اور خرد برد ہوچکا ہے۔جماعت اسلامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔تمام لوکل زکواۃ کمیٹیز کے ارکان زکواۃ فنڈ کو مستحقین تک صاف وشفاف بانے کیلئے کمربستہ ہوجائے۔جماعت اسلامی کے اعلیٰ سے ادنیٰ کارکن ہر قسم کی کرپشن اور کمیشن سے پاک ہے۔اور یہی وجہ ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان کیلئے کاوشیں تیز کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز اسلامی سواڑی بونیر میں تمام لوکلز زکواۃ کمیٹی کے ارکان کے کنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مختلف کرائیسز کا سامنا کررہے ہیں۔مگر اس کے باوجود مخلوط صوبائی حکومت نے اداروں میں وہ اصلاحات کئے جو آج دوسرے سیاسی جماعتیں بھی صوبائی حکومت کی تعریف کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زکواۃ کو مستحقین تک صاف وشفاف پہنچانا کسی جہاد سے کم نہیں۔ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول میں مستحقین زکواۃ میں زکواۃ فنڈ تقسیم کرنی چاہئے تاکہ مستحق زکواۃ لوگ کی مشکلات میں کمی آجائے۔انہوں نے اس موقع پر ضلعی زکواۃ چئیرمین عبدالغفار خان کی ضلع میں صاف وشفاف زکواۃ کمیٹیوں کی تشکیل اور مستحقین زکواۃ کے کاوشوں کو سراہا۔ان کے علاوہ کنونشن سے ایم این اے شیر اکبر خان،ضلعی ناظم ڈاکٹر عبیداللہ،ضلعی امیر غلام مصطفیٰ ایڈوکیٹ اور ضلعی زکواۃ چئیرمین عبدالغفار خان نے بھی خطاب کیا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر