دھوکہ دہی اورکرپشن الزامات، ایران کے ارب پتی تاجر کو سزائے موت کا حکم

دھوکہ دہی اورکرپشن الزامات، ایران کے ارب پتی تاجر کو سزائے موت کا حکم

تہران(خصوصی رپورٹ) ایران میں ایک ارب پتی تاجر کو کرپشن کے الزامات میں موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں ایک ارب پتی تاجر بابک زنجانی کو دھوکا دہی اور معاشی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے موت کی سزا کا حکم دیدیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بابک زنجانی ایران کے امیر ترین تاجر ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق بابک زنجانی کے اثاثوں کی مالیت 13.5 ارب ڈالر ہے۔ امریکا اور یورپی یونین نے انھیں بلیک لسٹ کر دیا تھا کیونکہ انہوں نے ایران کو تیل کی پابندیوں سے بچانے کیلئے مدد کی تھی۔ ایرانی عدالت نے بابک زنجانی کے علاوہ دیگر دو افراد کو بھی موت کی سزا سنائی ہے۔ ان افراد کو خرد برد کی گئی رقوم واپس کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے

مزید : ملتان صفحہ اول