وزیر اعلی شہبازشریف سے سروس انڈسٹریز کے سربراہ کی ملاقات

وزیر اعلی شہبازشریف سے سروس انڈسٹریز کے سربراہ کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف اور سروس انڈسٹریز کے سربراہ چوہدری احمد سعید کے درمیان گزشتہ روز یہاں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور سیاسی معاملات پربات چیت کی گئی ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں۔2013ء کے مقابلے میں آج پاکستان پہلے سے زیادہ محفوظ ‘ پرامن اور معاشی طور پر مستحکم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اہم قومی امور پر اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔عوام کی بے لوث خدمت ہی ہمارا مشن ہے۔ اتحاد‘ اتفاق اور مشترکہ کاوشوں سے درپیش چیلنجز پر قابو پائیں گے۔