نوشہروفیروز:کوچ الٹنے سے 2خواتین جاں بحق، 15 زخمی

نوشہروفیروز:کوچ الٹنے سے 2خواتین جاں بحق، 15 زخمی

نوشہروفیروز(خصوصی رپورٹ )نوشہروفیروز کے علاقے کنڈیارو کے قریب تیز رفتار کوچ الٹنے کے باعث دو خواتین جاں بحق اور 15 مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ صادق آباد سے کراچی جانے والی کوچ کے ساتھ پیش آیا، حادثے کے باعث ایک خاتون اور بچی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 15 مسافر زحمی ہوئے۔زخمی افراد کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کنڈیارو اور نوشہروفیروز کے اسپتالوں میں پہنچایا۔

مزید : کراچی صفحہ آخر