حیدر آباد ،چھاپے کے دوران فائرنگ، کسٹم انسپکٹر جاں بحق
حیدر آباد(بیورو رپورٹ ) کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق حیدر آباد میں کسٹم کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے مارکیٹ ٹاورمیں اسمگلرزکے خلاف کارروائی کی، کسٹم اہلکاروں کو دیکھ کرملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کسٹم انسپکٹرغفارشیخ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار جب کہ دیگر فرارہوگئے ہیں، فرارہونے والے ملزمان اپنی گاری اوربڑی مقدار میں اسمگل شدہ گٹکا چھوڑ کر فرارہوئے ہیں، مفرور افراد کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے۔