چوہدری برادران کی سیاست دفن ہو چکی ہے‘رانا ثناء اللہ

چوہدری برادران کی سیاست دفن ہو چکی ہے‘رانا ثناء اللہ

لاہور( این این آئی)وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے چوہدری شجاعت کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری برادران کی سیاست دفن ہو چکی ہے۔چوہدری برادران کے دور کی کرپشن ،لوٹ مار اوراقربا پروری سے عوام بخوبی واقف ہیں۔صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے پرویز الٰہی کو ایک نظر نہیں بھاتے۔پرویز الٰہی ہمیشہ اپنی دوکانداری چمکانے میں لگے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کو عوام رد کر چکے ہیں۔شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

مزید : ملتان صفحہ اول