عوام کی فلاح کو ممکن بنانے والی پارٹی ہی عوامی ہوتی ہے، جاوید ہاشمی
کہروڑپکا(سٹی رپورٹر)پاکستان کی ساری سیاسی پارٹیاں محب وطن ہیں معیار صرف کام سے بنتا ہے جو حکومت عوام کی بھلائی اور فلاح کو ممکن بنائے وہی عوامی پارٹی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وہ ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا کے موضع اسماعیل پور میں محمد اشرف جوئیہ کے بھائی عمر فاروق جوئیہ کی شادی میں شرکت کیلئے آئے ہوئے تھے اس موقع پر مخدوم محمد ناصر بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ نیب کو ئی احتسابی ادارہ نہیں بلکہ یہ نئی پارٹی بنانے کیلئے متحرک ہوتا ہے جیسا کہ مشرف دور حکومت میں مسلم لیگ(ق) تشکیل دی گئی اب وہی کہانی چل رہی ہے میاں صاحبان کا سیخ پا ہونا اسی وجہ سے ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مخدوم عالیٰ میں ٹیکنیکل ادارے کیلئے وقف اراضی پر کام نہ ہونا میاں برادران کی علم دوستی نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کے اس خطے کو پسماندہ رکھنا مقصود ہے انہوں نے بتایا کہ اگر موجودہ حکومت عوام کو مہنگائی سے نجات دیکر ریلیف دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو پھر اپنا پیریڈ پورا ضرور کرے گیا۔