بلدیہ ٹاؤن قبرستان سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

بلدیہ ٹاؤن قبرستان سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سعیدآباد کے قبرستان سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے ۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ دوسری جانب آگرہ تاج سے بھی نامعلوم افراد کی لاش ملنے کی اطلاع ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر