نیب کیلئے پنجاب ’’علاقہ غیر ‘‘ نہیں ہونا چاہیے ،چوہدری سرور

نیب کیلئے پنجاب ’’علاقہ غیر ‘‘ نہیں ہونا چاہیے ،چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این ) سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو پکڑنا ضروری ہے نیب کیلئے پنجاب ’’علاقہ غیر ‘‘نہیں ہونا چاہیے ‘پنجاب میں نیب کی کاروائیوں پر حکمرانوں کی چیخیں آسمان تک جا رہی ہے‘کر پشن کر نیوالے بھی کسی دہشت گردسے کم نہیں انکا صفایا کر نا ہوگا ‘ چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ہر کوئی ملک میں کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی پر مبنی انداز حکمرانی کی نشاندہی کر رہا ہے مگر حکمران ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ‘عسکری ونگز والی سیاسی جماعتیں ملک وقوم کی خیر خواہ نہیں ہوسکتیں اگر کوئی خیر ملکی طاقتوں کا آلہ کار ہے تو حکومت انکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کر تی ؟تحر یک انصاف جیسی صاف اور شفاف کوئی اور سیاسی جماعت نہیں ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ایک ہو جاتیں ہیں ۔ وہ اتوار کے روز لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں تحر یک انصاف کے سابق ایم پی اے میاں محموداحمدکی جانب سے منعقدہ پارٹی ور کرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر شعبہ خواتین پنجاب کی صدر سلونی بخاری‘میاں محموداحمد سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں حکمرانوں کی ناکام پا لیسوں کی وجہ سے ہر طرف مایوسی ہی نظر آرہی ہے کیونکہ (ن) لیگ نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو جو سہانے خواب دکھائے ان میں سے کسی ایک پر آج تک عمل نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈ نگ ‘مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ کر پشن اور لوٹ مار کا بازار میں بھی گر م ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سمیت ہر پاکستانی ملک میں جمہو ریت کے نام پر استحصال پر مبنی اندار حکمرانی کی نشاندہی کر رہا ہے ۔