انٹرا پارٹی الیکشن ،2 وزراء 1 رکن صوبائی اسمبلی کا بیک وقت دورہ جندول

انٹرا پارٹی الیکشن ،2 وزراء 1 رکن صوبائی اسمبلی کا بیک وقت دورہ جندول

جندول(نمائندہ پاکستان) صوبائی اسمبلی کے دو وزراء اور ایک ایم پی اے کا بیک وقت جندول کا دورہ،علاقہ اور ورکران کے محرومیوں کے ازالہ کا وعدہ اور علاقہ کیلئے کروڑوں روپے کے گرنٹ کی منظورہ دیدی،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صوبائی وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی صوبائی وزیر ہاوس ڈاکٹر امجد علی اور ممبر صوبائی اسمبلی گل صاحب خان خٹک نے انٹراء پارٹی الیکشن کمپیئن کے سلسلہ میں جندول کا دورہ کیا ضلعی صدارتی امیدوار محمد دین جان کے گھر میں منعقدہ ورکر کنونشن کے دوران تحریک انصاف کے علاقائی مشران اور ہزاروں ورکران کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ورکران ملاکنڈ ڈویژن اور ساوتھ ریجن کا متفقہ پینل متعارف کراینگے اس لئے ورکران اس پینل کو ووٹ دیں اور اس قیادت کو آگے لائیں جن میں پارٹی کو آگے لیکر جانے کی صلاحیت ہو ں صوبائی وزیر قانون نے اس موقع پر ثمر باغ بار ایسوسی ایشن کیلئے بیس لاکھ ،لعل قلعہ بار کیلئے بیس لاکھ اور علاقہ میں سپورٹس گراونڈ کیلئے 5 1کروڑ روپے کے گرانٹ کی منظوری اور خزانہ بائی پاس پل کے مرمت کو ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کرانے کا اعلان بھی کیا وزراء کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے اور آئندہ کیلئے ہمیں حکومت بنانے کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت کیساتھ اتحاد کی ضرورت پیش نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو تھریک انصاف کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی اور وہ تبدیلی کے تمام محرکات سے انکاری ہے تاہم انہیں بتاتے ہے کہ آج خیبر پختونخواہ کو بد امنی اور دھماکوں سے آزاد کرا کے پاکستان بھر میں خیبر پختونخواہ کو گوڈ گرننس میں پہلی پوزیشن پر لانے والی صرف تحریک انصاف ھکومت ہے ان کا کہنا تھا کہ ورکران عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور رجسٹریشن پر بھرپور توجہ دیں ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر