لیاری، جماعت اسلامی اور پیماء کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ

لیاری، جماعت اسلامی اور پیماء کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع جنوبی اور پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے زیر اہتمام لیاری کے2مقامات پر مفت میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں ساڑھے 7سو سے زائد مرد و خواتین کی آنکھوں کا مفت طبی معائنہ کیا جائے گا۔ میڈیکل کیمپ ، لیاری میں اخلاص میڈیکل سینٹر کلاکوٹ اور الخدمت میڈیکل سینٹر بہار کالونی میں لگائے گئے۔کیمپ کے دوران طبی معائنہ کرانے والے مرد و خواتین کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے دوران90مردو خواتین کو مفت آپریشن کے لیے منتخب کیا گیا۔ جن کا آپریشن27مارچ کو کیا جائے گا۔اس موقع پرجماعت اسلامی ضلع جنوبی کے نائب امیر اور زون لیاری کے امیر سید عبد الرشید نے کیمپوں کا دورہ کیا۔ ان کا کہناتھا کہ جماعت اسلامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، نعمت اللہ خان اور عبد الستار افغانی جیسی شخصیات نے کراچی کو روشنیوں کا گہوارہ بنایا اور اس کی کھوئی ہوئی شناخت دلوائی ، شہر میں سڑکوں کا جال بچھایا ، کالجز بنائے اور کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، جماعت اسلامی صحت و تعلیم کے علاوہ سستے بازار جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے لوگوں کو روز مرہ کے استعمال کی اشیاء ارزاں نرخ پر فراہم کرتی ہے ۔