مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی کی سرگرمیوں کو دیکھ،سن اور سمجھ رہاہوں ،گورنر سندھ

مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی کی سرگرمیوں کو دیکھ،سن اور سمجھ رہاہوں ،گورنر ...

کراچی (اے این این) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کی سرگرمیوں پر نظر ہے،انھیں دیکھ،سن اور سمجھ رہاہوں ،دونوں رہنماؤں کے بارے میں چوہدری نثار نے کھلی بات کر دی ہے،کراچی میں امن و امن کی صورتحال میں بہتری آئی،میں صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔عباسی شہید ہسپتال میں امراض قلب کے شعبے عباسی شہید ہسپتال میں ادویات کی کمی ہے جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری سیاسی صورتحال اور سرگرمیوں پر نظر ہے البتہ میں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا میں انھیں دیکھ رہاہوں ،سن رہا ہوں اور سمجھ رہاہوں،میں ان کے بارے میں کچھ بول نہیں سکتا وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے واضح بات کر دی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہکراچی میں امن و امن کی صورتحال میں بہتری آئی،میں صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا اور نہ اس معاملے پر کوئی سیاست کر رہا ہوں انتظامی امور میں بہتری کی ضرورت ہے۔ عوام کو صحت و صفائی کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ اول