مغربی کنارے میں یہودی آبادی کاقیام اوردیوارکی تعمیرغیرقانونی ہے، صدرممنون حسین

مغربی کنارے میں یہودی آبادی کاقیام اوردیوارکی تعمیرغیرقانونی ہے، صدرممنون ...
مغربی کنارے میں یہودی آبادی کاقیام اوردیوارکی تعمیرغیرقانونی ہے، صدرممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں یہودی آبادی کاقیام اوردیوارکی تعمیرغیرقانونی ہے، پاکستان کی حکومت اورعوام مسئلہ فلسطین کواپنامسئلہ سمجھتے ہیں اور یہاں کے عوام کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔
او آئی سی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کو بہت سے مسائل درپیش ہیں مسلم دنیا کو شدید عدم استحکام اورخونریزی کا سامنا ہے۔ عالمی برادری فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم کاخاموشی سے تماشادیکھ رہی ہے۔پاکستان کے عوام اورحکومت فلسطینی عوام کی ہمیشہ حمایت کرتی رہے گی،اس کی آزادی اورخودمختاری ہماری اولین ترجیح ہے، یہ مسئلہ فلسطینی عوام کی خواہش کے مطابق حل ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی آزادی کاحق فوری تسلیم کیاجائے ،خوشی ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطین کاپرچم لہرایاجارہاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -