شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 69 فیصدکمی: پولیس رپورٹ

شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 69 فیصدکمی: پولیس رپورٹ
شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 69 فیصدکمی: پولیس رپورٹ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی  جس میں کہا گیا کہ شہر قائد میں 24 جولائی 2014 سے اب تک ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 69 فیصدکمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں ہونے والی کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے  رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا  کہ 24 جولائی 2014 سے اب تک ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 69 فیصد جبکہ قتل کے واقعات میں 68 فیصد کمی ہوئی ہے۔بینک ڈکیتی کی وارداتوں میں 58 فیصدجبکہ سٹریٹ کرائم میں 20 فیصدکمی ہوئی۔ کراچی میں بھتہ خوری کے جرائم میں 60 فیصد کمی ہوئی جبکہ اغوا برائے تاوان کے واقعات پر 100فیصد قابو پایا گیا ہے۔ 

پولیس کی رپورٹ پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا اور رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کردی۔

مزید : کراچی