ملتان کا ن لیگی کارکن نواز شریف کو بھینس کا تحفہ دینے کیلئے لاہور روانہ
ملتان (اے این این) مسلم لیگ ن کا کارکن اپنے قائد میاں نواز شریف کو بھینس (چنبیلی) کا تحفہ دینے ملتان سے چل پڑا۔ ملتان کے علاقے زکریا ٹاﺅن سے ایاز محمود نیلی راوی کی بھینس وزیراعظم کو بطور تحفہ دینے کیلئے رانہ ہوگیا۔ چنبیلی نامی بھینس صبح و شام 5 کلو دودھ دیتی ہے۔ لاہور روانگی سے قبل ایاز محمود اور اس کے دوستوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔ ایاز محمود کا کہنا تھامیں مسلم لیگ ن کا کارکن ہوں اور وزیراعظم نواز شریف سے والہانہ محبت کرتا ہوں۔