چین نے پاکستان میں راہداری منصوبے کو قومی حکمت عملی قرار دیدیا

چین نے پاکستان میں راہداری منصوبے کو قومی حکمت عملی قرار دیدیا
چین نے پاکستان میں راہداری منصوبے کو قومی حکمت عملی قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مجموعی معاشی حکمت عملی میں غیر معمولی مقام حاصل ہے۔ بارہویں عوامی کانگریس کے بعد جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی راہداری کے حوالے سے چین کے اشتراک سے شروع کیے جانے والے منصوبے بہت اہم ہیں۔ حکام نے کہا کہ چین اپنے دوستوں کے ہاں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو بہت اہمیت دیتا ہے ، تاکہ ان کی ترقی کی راہ ہموار ہو۔ پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ چین بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے تعاون کو وسعت دے گا تاکہ نئے منصوبے شروع کیے جا سکیں۔ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری بہت اہم ہے ، کیونکہ اس کے نتیجے میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین کی مجموعی قومی پیداوار اور فی کس آمدن 2020 تک 2010 کی سطح سے دگنی کردی جائیگی۔ چین چاہتا ہے کہ انفارمیشن، نئی توانائی، ہوا بازی، بایولوجیکل میڈیسن اور انٹیلی جنٹ مینو فیکچرنگ میں اہم ٹیکنالوجی کے حوالے سے انقلاب برپا کیا جائے۔