خواتین سے چھیڑ خانی کرنیوالے کے گلے میں جوتوں کا ہار

خواتین سے چھیڑ خانی کرنیوالے کے گلے میں جوتوں کا ہار
خواتین سے چھیڑ خانی کرنیوالے کے گلے میں جوتوں کا ہار

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) علاقہ مکینوں نے خواتین سے چھیڑ خانی کرنیوالے شخص کو پکڑ کر گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرگدھے پر بٹھا دیا اور علاقہ بھر میں چکر بھی لگوائے۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ احمد ٹاﺅن سہنسرہ گورائیہ میں سلطان نامی شخص نے دو خواتین سے چھیڑ خانی کرتے ہوئے انہیں جملے کسے تو خواتین کی شکایت پر علاقہ مکینوں نے سلطان کو پکڑ کر اس کی خوب دھنائی کی اور گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گدھے پر بٹھا دیا اور علاقے کا چکر بھی لگوایا۔ پکڑا جانیوالا شخص اپنی جان چھڑانے کیلئے دل کا دورہ پڑنے کا بہانہ کرتا رہا لیکن علاقہ مکینوں نے اس کو تسلی سے پٹائی کے بعد چھوڑدیا۔

مزید : گوجرانوالہ