پولیس اور حکومت سندھ ٹارگٹڈ آپریشن میں رکاوٹ ہیں: رینجرز رپورٹ

پولیس اور حکومت سندھ ٹارگٹڈ آپریشن میں رکاوٹ ہیں: رینجرز رپورٹ
پولیس اور حکومت سندھ ٹارگٹڈ آپریشن میں رکاوٹ ہیں: رینجرز رپورٹ

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران رینجرز نے اپنی رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی۔

رینجرز کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا  کہ رینجرز کے اختیارات کو عارضی طور پر کم کیا گیا لیکن اس کا برا اثر پڑا پولیس اور حکومت سندھ رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں رکاوٹ ہیں ڈاکٹر عاصم کیس کا حکومت نے پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا۔ 6 ہزار ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا لیکن پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جارہا 5 سال میں رینجرز کے 2 ڈی جی تبدیل ہوئے لیکن پولیس میں بہت جلد تقررو تبادلے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مقدمات پر اثر پڑتا ہے۔ رینجرز نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ انہیں پولیس تھانوں میں تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔

مزید : کراچی