چین میں ایک سال کے دوران 3 لاکھ سرکاری ملازمین کو بدعنوانی کے جرم میں سزائیں
بیجنگ(اے پی پی) چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ گذشتہ شال بدعنوانی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ سرکاری ملازمین کو سزائیں دی گئیں ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ تقریباً 2 لاکھ سرکاری ملازمین کو چھوٹی سزائیں اور بعض کا تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ 80 ہزار یا اس سے زیادہ کو جرمانہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے بدعنوانی کے خلاف مہم کا آغاز کررکھاہے جو کہ ان کے حکومتی ایجنڈے کا مرکزی حصہ ہے اور اس مہم کے تحت کئی نامور شخصیات کو گرفتار کیاس گیا ہے۔