شادی کیلئے پہلی ترجیح عمران خان، انکار پر فیصلہ کمپیوٹر کرے گا: میرا

شادی کیلئے پہلی ترجیح عمران خان، انکار پر فیصلہ کمپیوٹر کرے گا: میرا
شادی کیلئے پہلی ترجیح عمران خان، انکار پر فیصلہ کمپیوٹر کرے گا: میرا

  

لاہور (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شادی کیلئے پہلی ترجیح عمران خان ہیں اگر انہوں نے انکار کیا تو اس کے بعد شادی کا کمپیوٹر فیصلہ کرے گا 8 اپریل کو میری فلم ”ہوٹل“ ریلیز ہو گی شائقین سے درخواست ہے کہ اسے ضرور دیکھیں اپنی ذاتی فلم ”آسکر“ سکرپٹ اور کاسٹنگ مکمل ہو گئی ہے اس کے بعد شوٹنگ بھی جلد شروع ہو گی۔ اداکارہ میرا کے دلہے کا انتخاب اب ایک کمپیوٹر کرے گا کیونکہ وہ انٹرویوز کے باوجود ابھی تک اپنی زندگی کے ہمسفر کا انتخابات نہیں کر سکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا کے شوہر کا انتخاب کرنے کیلئے کمپیوٹر میں پانچ نام ڈالے جائیں گے،ا س کے بعد جو نام بھی کمپیوٹر کو پسند آئے گا اس سے میرا شادی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنی شادی کے لیے اب تک سولہ شخصیات کے انٹرویوز کر لیے ہیں لیکن وہ کسی بھی شخص کو اپنی شادی کے لیے پسند نہیں کر سکی ہیں۔

مزید : تفریح