تحصیل کچہری میں خودکش حملہ ،دواہلکاروں سمیت16 افراد شہید

تحصیل کچہری میں خودکش حملہ ،دواہلکاروں سمیت16 افراد شہید
تحصیل کچہری میں خودکش حملہ ،دواہلکاروں سمیت16 افراد شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحصیل شبقدر کی کچہری میں خودکش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید اور کم ازکم 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔ 

ڈی پی او چارسدہ کے مطابق شہید پولیس اہلکار گیٹ پر ڈیوٹی دے رہے تھے اور اُنہوں نے خود کش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ ڈی ایس پی فیاض خان کے مطابق بیشتر  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

سماء ٹی وی کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ بھی سنی گئی  جبکہ جیونیوز کے مطابق عدالت کے باہر دھماکے کے بعد سیاہ دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے جبکہ وہاں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی ۔