کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

  

کراچی (آئی این پی )کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے بھتہ خور سمیت 11 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ، منشیات اور گاڑی برآمد کر لی۔ محمود آباد چنیسر گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش اور بھتہ خور شامل ہیں۔ گرفتار منشیات فروش علی رضا اور عبدالماجد پوش علاقوں میں منشیات بیچتے تھے۔ گرفتار بھتہ خور نعمان انسداد دہشتگردی کی عدالت سے اشتہاری ہے۔ جوہرآباد اور پریڈی میں پولیس سے مقابلوں میں زخمی ملزم سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ دوسری جانب نیو ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 افغانیوں کو گرفتار کر لیا۔

مزید : کراچی