دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

  

کمالیہ (آئی این پی )کمالیہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی بھی زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد اپنی دکان میں موجود تھے کہ چار مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیاں چلا دیں۔ فائرنگ سے خالد اور وارث شدید زخمی ہو گئے اورہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ گولیاں لگنے سے ڈاکوؤں کا اپنا ساتھی ایوب بھی زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور سول ہسپتال میں گھس کر زخمی ڈاکو کو مارنے کی کوشش کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

مزید : ملتان