اداکارہ میرا کا دولہا تلاش کرنے کیلئے کمپیوٹر سے مدد لینے کا فیصلہ
لاہور(این این آئی) اداکارہ میرا نے اپنے لیے دولہا تلاش میں کمپیوٹر سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا، میرا نے انٹرویو ز کے باوجود اپنی زندگی کے ہمسفر کا انتخاب نہ ہونے باعث یہ فیصلہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا اپنے لیے دولہا کا انتخاب کرنے کیلئے کمپیوٹر میں پانچ نا م ڈالیں گی اس کے بعد جو نام بھی کمپیوٹر کو پسند آئے گا اس سے میرا شادی کریں گی۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنی شادی کیلئے اب تک 16 انٹرویوز کئے ہیں لیکن وہ کسی بھی شخص کو اپنی شادی کیلئے پسند نہیں کر سکیں۔