نادرا کی پھرتیاں ، دونوجوانوں کی جنس تبدیل ، عورت بنا دیا

نادرا کی پھرتیاں ، دونوجوانوں کی جنس تبدیل ، عورت بنا دیا
نادرا کی پھرتیاں ، دونوجوانوں کی جنس تبدیل ، عورت بنا دیا

  

شیخوپورہ (این این آئی) نادرا نے دو نوجوانوں کو ان کی جنس تبدیل کر کے عورت بنا دیا گیا، متاثرہ نوجوان نادرا کے چکر لگا لگا کر عاجز آگئے ، کوئی شنوائی نہ ہونے پر متاثرہ نوجوانوں نے شنا ختی کارڈ سامنے رکھ کر پریس کلب نارنگ منڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بتایا جا تاہے کہ نارنگ منڈی کے محلہ مسلم پارک کا محمد گلفام ولد محمد نذیر نے 23 فروری 2012 ءکو شناختی کارڈ بنوایا جس میں اس کی جنس مر کی بجائے عورت درج کر دی گئی۔ جبکہ نارنگ منڈی کے نوجوان منیر احمد ولد خوشی محمد کے شناختی کارڈ پر بھی جنس عورت کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے وہ بھی شدید پریشان ہے۔ دونوں نوجوانوں نے نارنگ منڈی پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر محمد گلفام ولد محمد نذیر نے بتایا کہ چار سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ ذلیل و خوار ہو رہا ہے کوئی سنتا نہیں۔

مزید : شیخوپورہ