تائیوان کو الگ نہیں ہونے دینگے ، زبردستی کنٹرول میں لاسکتے ہیں: چینی صدر

تائیوان کو الگ نہیں ہونے دینگے ، زبردستی کنٹرول میں لاسکتے ہیں: چینی صدر
تائیوان کو الگ نہیں ہونے دینگے ، زبردستی کنٹرول میں لاسکتے ہیں: چینی صدر

  

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدرشی جن پنگ نے تائیوان کی جانب سے خودمختاری کے حصول کی کسی بھی قسم کی کوششوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی صورت اس جزیرے کو ملک سے الگ نہیں ہونے دیں گے۔ ان کے بقول یہ چینی عوام کی خواہش بھی ہے اور حکومت کی ذمہ داری بھی ۔ یہ امراہم ہے کہ چین اپنی الگ جمہوری حکومت کے حامل ملک تائیوان کو اپنا ایک صوبہ تصور کرتا ہے ، جسے ضرورپڑنے پر زبردستی بھی اپنے کنٹرول میں لایا جا سکتاہے۔ شی جن پنگ نے ان خیالات کا اظہار کانگریس کے سالانہ اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ جنوری میں تائیوان کے صدارتی و پارلیمانی انتخابات میں خاتون سیاستدان ثائی انگ وین کی جماعت ڈیمو کریٹک پروگریسو پارٹی کی کامیابی کے بعد سے بیجنگ حکومت تائیوان کی آزادی کی کسی بھی کوشش سے کئی مرتبہ کر چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی