بدعنوانی کا الزام، ایران میں ارب پتی تاجر بابک زنجانی کو سزائے موت سنادی گئی

بدعنوانی کا الزام، ایران میں ارب پتی تاجر بابک زنجانی کو سزائے موت سنادی گئی
بدعنوانی کا الزام، ایران میں ارب پتی تاجر بابک زنجانی کو سزائے موت سنادی گئی

  

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں حکام کے مطابق ارب پتی تاجر با بک زنجانی کو بدعنوانی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ انھیں دسمبر 2013 ءمیں ان کی کمپنیوں کے ذریعے تیل کی تجارت میںاربوں کی رقوم خردبرد کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ عدالتی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بابک زنجانی کو دھوکہ دہی اور معاشی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ وہ دیگر افراد کو بھی موت کی سزا سنائی گئی ہے اور تمام افراد کو خرد برد کی گئی رقوم واپس کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ بابک زنجانی کا شمار ایران کے امیر ترین شہریوں میں ہوتا ہے۔ وہ امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے اس وقت ایران پر تیل کی پابندیوں سے بچنے میں مدد کرنے پر بلیک لسٹ کر دیے گئے تھے۔ وہ متحدہ عرب امارات ، ترکی اور ملائیشیا میں کمپنیوں کے جال کے ذریعے لاکھوں بیرل ایرانی تیل حکومت کی طرف سے فروخت تسلیم کرتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی