ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے تمام ملزمان بری
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے سعودی عرب میں شیخ نمر النمر کی پھانسی کے بعد دارلحکومت تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تمام 154افراد کو رہاکردیاجس کا باضابطہ اعلان ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین محسنی نے کیا۔
العربیہ کے مطابق ترجمان نے بتایاکہ پوچھ گچھ کے سلسلے میں صرف دوافراد گرفتار ہیں ،بعض ملزمان مذہبی شخصیات سے متعلق خصوصی عدالت میں ہیں اور ان کی رہائی کے حوالے سے میرے پاس ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہے۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تہران کے اٹارنی جنرل نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ دارالحکومت میں سعودی سفارت خانے پر دھاوے میں ملوث 154 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان افراد کی شناخت اور ان کی پشت پر موجود عناصر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
یادرہے کہ سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور سعودی عرب نے حملے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیاتھا۔