اسلام آباد سے روات تک مونوٹرین چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد سے روات تک مونوٹرین چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد سے روات تک مونوٹرین چلانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے اسلام آباد سے روات تک مونوٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ہے، روٹ کا بھی سروے کیا گیا ہے۔ زیرو پوائنٹ ٹرمینل قائم کیا جائے گا جبکہ فیض آباد،  ڈھوک کالا خان، کھنہ ایسٹ، کورال، میڈیا ٹاﺅن، آئی ایٹ اور نیول انکلیو پر سب سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔

روزنامہ پاکستان کی آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اسلام آباد ایکسپریس وے پر چھ انٹرچینجز بھی قائم کی جائیں گی۔ مونوٹرین کیلئے بوگیاں چین سے درآمد کی جائیں گی اور پاکستان ریلوے لائن بچھانے میں معاونت کرے گی۔ توقع ہے کہ اس منصوبے پر اگلے سال کام شروع ہوگا اور 2018ءکے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید : رئیل سٹیٹ