بپاشا باسو کی منگنی کی خبروں کی تردید ،شادی کرنی ہو گی تو خود اعلان کرونگی،تب تک احمقانہ رویے سے گریز کریں، اداکارہ

بپاشا باسو کی منگنی کی خبروں کی تردید ،شادی کرنی ہو گی تو خود اعلان کرونگی،تب ...
بپاشا باسو کی منگنی کی خبروں کی تردید ،شادی کرنی ہو گی تو خود اعلان کرونگی،تب تک احمقانہ رویے سے گریز کریں، اداکارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بپاشا باسو اور جان ابراہم کے افیئر کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہیں۔ جان ابراہم سے رشتہ ٹوٹاتو ان کے کئی افیئر میڈیا میں آئے ،آج کل بپاشا ”کرن سنگھ گروور “ کے ساتھ شادی کے ”خواب “ بننے میں مصروف ہیں اور حال ہی میں ان کی منگنی کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں ۔ بالی ووڈ ببل ڈاٹ کام کے مطابق ایسا اس لئے ہوا کیونکہ ایک تو بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور ایک ساتھ بہت زیادہ دیکھے جا رہے ہیں اور اکثر ساتھ چھٹیاں مناتے پائے گئے ہیں جبکہ چند روز پہلے ان کے ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی جسے دیکھ کر اندازہ لگایا گیا کہ انہوں نے منگنی کر لی ہے اور جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے اداکارہ ایسی خبروں کی تردید کردی ہے ۔
بپاشا باسو نے کرن سنگھ گروور کے ساتھ منگنی کی خبروں کی تردید کرنے کے لئے ٹوئیٹر کا سہارا لیتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ میری خود کی جانب سے شادی کا اعلان کرنے کے لئے میرا انتظار کیجئے ۔ بپاشا نے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ جب شادی کا اعلان کروں گی یا اگرکرنا چاہوں گی تو خود بتا دوں گی لہذا مہربانی کر کے تب تک اس معاملے پر اپنے احمقانہ رویے سے گریز کریں۔اداکارہ کی اس ٹوئیٹ پر جہاں ایک طرف ان کے مداح اظہار ناراضگی ظاہر کر رہے ہیں وہیں بعض مضحکہ خیز رد عمل بھی دے رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -