شاعر مشرق علامہ اقبال کی ایک آنکھ کی بینائی 2 برس کی عمر میں ضائع ہونے کا انکشاف
لاہور(آن لائن) شاعر مشرق علامہ اقبال ڈاکٹر محمد اقبال کی داہنی آنکھ کی بینائی 2 برس کی عمر میں ضائع ہونے کا انکشاف ہوا ہے گورنمنٹ کالج لاہور یونیورسٹی کی سوندھی ٹرانسلیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک خصوصی نشست میں معروف ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر خورشید رضوی نے اپنے ایک خصوصی لیکچر میں انکشاف کیا ہے کہ گردے کا درد علامہ اقبال کو اپنی والدہ سے ورثے میں ملا تھا جبکہ ان کی داہنی آنکھ کی بینائی دو برس کی عمر میں ضائع ہو گئی تھی یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی آنکھ میں پھوڑے کی تشخیص کے بعد ان کی والدہ نے جونکیں لگوائیں تو جونکوں کے خون چوسنے کی وجہ سے کوئی ایسی خرابی واقع ہوئی کہ کہ ان کی بینائی گھٹتی چلی گئی اور بہت جلد وہ بینائی نہ ہونے کے برابر رہ گئی تاہم انہوں نے اسی کے ساتھ اپنی زندگی کا سفر طے کیا اور کبھی کسی کو احساس بھی نہ ہوا کہ اس شخص کے لیے تو یہ مجبوری ہے۔