پاکستان میں 22 فیصد خواتین ”سیگریٹ نوشی“ کی عادی ہونے کا انکشاف
لاہور(آن لائن) عالمی شہرت یافتہ ہیلتھ میگ ’ می اینڈ ہیلتھ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 22 فیصد خواتین ”سیگریٹ نوشی “ کی عادی ہیں جن میں چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کے ساتھ ساتھ کالجز میں سٹوڈنٹس بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیگریٹ نوشی کے عادی مرد افراد میں 45 فیصد مردوں میں 67 فیصد نوجوان گٹکا اور سپاری کے استعمال کو فیشن سمجھتے ہیں جس سے نہ صرف منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس سے گلے کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں جس سے سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اور یہی کینسر کا موجب بنتی ہے۔