بھارتی دباﺅمسترد، امریکہ نے پاکستان کو ایف 16طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

بھارتی دباﺅمسترد، امریکہ نے پاکستان کو ایف 16طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ ...
بھارتی دباﺅمسترد، امریکہ نے پاکستان کو ایف 16طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے بھارت کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو ایف 16طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ نے پاکستان سے ایف سولہ طیارے کی خرید وفروخت کے معاہدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے 8 جدید ترین ایف 16 طیارے فروخت کرنے کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ایف سولہ طیاروں کی کل لاگت 70 کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ایف 16 طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا اور اس معاہدے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کو طیاروں کی فروخت کے امریکی فیصلے پر مایوسی اور تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس پر امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ اس معاہدے میں علاقائی صورتحال کو مدنظر رکھا گیا ہے اور یہ طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کریں گے اس لئے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت بھارت کے لئے تشویش کا باعث نہیں ہونی چاہئے۔

روزنامہ پاکستان کی آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دوسری طرف پاکستان نے بھی بھارتی تحفظات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھا کہ امریکہ اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اتحادی ہیں اور ان طیاروں کے ملنے کے بعد آپریشن میں مدد ملے گی ۔ 

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل اور سبسکرپشن  کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی