ورلڈ ٹی 20، پی سی بی نے 15 حتمی کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے، احمد شہزاد بھی شامل

ورلڈ ٹی 20، پی سی بی نے 15 حتمی کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے، احمد ...
ورلڈ ٹی 20، پی سی بی نے 15 حتمی کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے، احمد شہزاد بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم میں شامل 15 حتمی کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی بھجوا دیئے ہیں جن میں ایشیاءکپ سے ڈراپ کئے جانے والے احمد شہزاد کا نام بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کو بھجوائے گئے دیگر ناموں میں شاہد آفریدی کپتان، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، محمد عامر، وہاب ریاض، انور علی، محمد عرفان، محمد نواز، شرجیل خان، عماد وسیم اور محمد سمیع شامل ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 8 مارچ سے شروع ہو رہا ہے جبکہ میگا ایونٹ کا میگا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے تاہم بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قومی ٹیم کی روانگی پر تاحال سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم بھارت پہنچ چکی ہے جو حالات کا جائزہ لے کر حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی جس کے تناظر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھات جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ کرانے کیلئے بھارتی انتہاءپسندی جماعتیں بھی میدان میں اتر چکی ہیں اور میچ ہونے کی صورت میں پچ کھودنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے  اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -