وزیراعظم کی چارسدہ دھماکے کی مذمت، قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہے: نواز شریف

وزیراعظم کی چارسدہ دھماکے کی مذمت، قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ ...
وزیراعظم کی چارسدہ دھماکے کی مذمت، قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہے: نواز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے چارسدہ دھماکے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاءپر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے ہمارے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی۔ قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں