جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کیساتھ پرندہ ٹکرا گیا، عملہ اور مسافر محفوظ

جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کیساتھ پرندہ ٹکرا گیا، عملہ اور مسافر محفوظ
جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کیساتھ پرندہ ٹکرا گیا، عملہ اور مسافر محفوظ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم طیارہ بحفاظت لینڈ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 7424 جدہ سے لاہور پہنچی اور لینڈنگ کے دوران اس سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں