گورنر خیبرپختونخواہ کی چارسدہ دھماکے کی مذمت، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت

گورنر خیبرپختونخواہ کی چارسدہ دھماکے کی مذمت، ملوث افراد کے خلاف کارروائی ...
گورنر خیبرپختونخواہ کی چارسدہ دھماکے کی مذمت، ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے چارسدہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ظفر جھگڑا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید : پشاور /اہم خبریں