بنگلہ دیشی مداح نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر ربر کا بلا استعمال کرنے کا الزام لگا دیا

بنگلہ دیشی مداح نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر ربر کا بلا استعمال کرنے کا ...
بنگلہ دیشی مداح نے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر ربر کا بلا استعمال کرنے کا الزام لگا دیا

  

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اتنے رنز کیسے بنا رہے ہیں ؟ بنگلہ دیشیوں نے شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ربر بیٹ کے استعمال کا دعویٰ کردیا جس پر شائقین کرکٹ سرپکڑ کر بیٹھ گئے ۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ایک بنگلہ دیشی مداح نے ویرات کوہلی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کیخلاف ربر کا بلا استعمال کیا اور یہ کہ بلا کی اندرونی تہہ میں ربر استعمال کی گئی جبکہ بیرونی تہہ لکڑی سے بنائی گئی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مداح نے الزام لگایا کہ یہی وجہ ہے کہ ویرات کوہلی مسلسل رنز بنا رہے ہیں، کوہلی کے ربر کے بلے کو ہلکے سے چھونے کے ساتھ ہی گیند تیزی سے باﺅنڈری کی جانب اڑتی جاتی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

کوہلی نے ایشیاکپ کی آخری تین اننگز میں 41ناٹ آﺅٹ،56ناٹ آﺅٹ اور 49رنز بنائے اور ویرات فائنل میچ میں بنگلہ دیش سے بھارت کی فتح کے وقت کریز پر موجود تھے ۔بنگلہ دیشی مداح یہی نہ رکا بلکہ اس نے مزید الزا م لگایا کہ بنگلہ دیشی پیسرمستفیض الرحمن کو ایشیاکپ میں نہ کھلائے جانے کے معاملے کے پیچھے بھارتی کرکٹ بورڈ ملوث ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : کھیل