پی سی بی نے شاہد آفریدی پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد کر دی

پی سی بی نے شاہد آفریدی پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد کر دی
پی سی بی نے شاہد آفریدی پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہد آفریدی پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں اس پابندی کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ شاہد آفریدی میڈیا سے کسی بھی قسم کی گفتگو نہیں کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خان آفریدی میڈیا سے گفتگو کے دوران نامناسب روئیے پر تنقید کی زد میں آ چکے ہیں جبکہ ایشیاءکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد وطن واپسی پر کراچی ائیرپورٹ پر صحافی ان سے سوال پوچھتے رہ گئے تھے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ چند دنوں کے تفصیلی گفتگو کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد انہوں نے میڈیا سے تو کوئی تفصیلی گفتگو نہ کی البتہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی تھی کہ کرکٹ میں نچلی سطح کے ٹیلنٹ کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں جنہیں دور کیا جائے جس کے بعد پی سی بی نے اس بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آفریدی کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی وجہ سے پریشر سے آزاد رکھنے کیلئے کوئی تادیبی کارروائی کے بجائے میڈیا پر گفتگو کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد خان آفریدی میڈیا سے گفتگو کے دوران نامناسب روئیے پر تنقید کی زد میں آ چکے ہیں۔

مزید :

کھیل -