رنگ محل کے علاقے میں بینک کی کیشن وین میں ڈکیتی، ڈاکو ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار

رنگ محل کے علاقے میں بینک کی کیشن وین میں ڈکیتی، ڈاکو ایک کروڑ روپے لوٹ کر ...
رنگ محل کے علاقے میں بینک کی کیشن وین میں ڈکیتی، ڈاکو ایک کروڑ روپے لوٹ کر فرار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رنگ محل کے علاقے میں ڈاکو نجی بینک کی کیش وین میں ڈکیتی کے دوران تقریباً ایک کروڑ روپے رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی بینک کی کیشن وین رقم لے کر بینک جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق بینک رنگ محل کے علاقے میں تنگ گلیوں میں موجود تھا اور جیسے ہی کیش وین گلیوں میں داخل ہوئی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر کے سیکیورٹی گارڈز کو زخمی کر دیا اور رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ کیش وین میں تقریباً ایک کروڑ روپے موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے گارڈز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا کام جاری ہے۔ سیکیورٹی گارڈز کی مدد سے ڈاکوﺅں کا خاکہ بھی تیار کیا جائے گا اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : لاہور