زہریلے پاپڑ کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

زہریلے پاپڑ کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق
زہریلے پاپڑ کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق

  

تلہ گنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)محلہ غریب میں زہریلے پاپڑ کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔ دنیا نیوز کے مطابق اتوار کی شام محلہ غریب کی 2 کمسن بہنیں اپنی بڑی بہن کی عیادت کرنے تحصیل ہسپتال گئی تھیں جہاں سے واپسی پر انہوں نے کسی ریڑھی والے سے مضر صحت پاپڑ خرید کر کھالیے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

پاپڑ کھانے سے دونوں بہنوں کی حالت غیر ہوگئی اور الٹیاں کرنے لگیں جس پر انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال لے جایا گیا جہاں ساری رات موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دونوں بہنوں نے پیر کی دوپہر دم توڑدیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے البتہ تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔

مزید : چکوال