وزیراعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے
وزیراعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا کے ساتھ ملاقات کے علاوہ نارتھ تھنڈر مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ وزیراعظم سعودی شاہ فرمانروا کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب جا رہے ہیں جہاں وہ نارتھ تھنڈر مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں جاری نارتھ تھنڈر مشقوں کی اختتامی تقریب میں دوسرے ممالک کے سربراہان بھی شرکت کریں گے ۔ ان مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ملکوں کے فوجی دستے لے رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور اعتماد پر مبنی قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں دفاع سمیت کثیر الجہت تعاون ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کی کوشش کرتے ہوئے بھرپور تعاون کر رہا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -