زونگ کا رواں سال پاکستان بھر میں 3جی اور 4جی کی 100فیصد کوریج یقینی بنانے کافیصلہ

زونگ کا رواں سال پاکستان بھر میں 3جی اور 4جی کی 100فیصد کوریج یقینی بنانے ...
زونگ کا رواں سال پاکستان بھر میں 3جی اور 4جی کی 100فیصد کوریج یقینی بنانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی زونگ نے رواں سال پاکستان بھر میں 3جی اور 4جی کی 100فیصد کوریج یقینی بنانے کافیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی بھی کرلی ہے تا کہ رواں سال 3جی اور 4جی کی 100فیصد کوریج یقینی بناتے ہوئے ملک بھر کے صارفین کو تیز رفتار ٹیکنالوجی سے مستفید کیا جاسکے۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق چائینز موبائل فون آپریٹر نے اپنی تھری جی اور فور جی سروسز کے سکوپ کو پاکستان بھر میں پہنچانے کے لئے 300سے 400ملین امریکی ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا لیا ہے ۔چائنہ موبائل کمپنی پاکستان کے 250شہروں میں تھری جی اور فور جی سروسز کی فراہمی کے لئے پہلے ہی ایک بلین امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکی ہے ۔
زونگ کے ایک سینئر اہلکار نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ اس وقت پاکستان کے 2700علاقے زونگ کی 4جی سروسز سے استفادہ کر رہے ہیں۔جبکہ 2016کے لئے مستقبل کے منصوبے کے تحت زونگ کی 4جی سروسز سے بہر ہ مند ہونے والے پاکستانی علاقوں کی تعداد اس سے دوگنا ہو جائے گی ۔انہوں نے شعبہ مواصلات سے متعلق عصر حاضر کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد پورا پاکستان زونگ کی تھری جی اور فور جی سروسز سے فائدہ اٹھا سکے گا ، کمپنی اس پر کام کر رہی ہے اور یہ خوشخبری اگلے نہیں بلکہ رواں سال ہی صارفین کو مل جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ ہماری فور جی انٹرنیٹ سم رفتار اور ہائی پاورڈ خصوصیات کے لحاظ سے تیز ترین رفتار کی حامل ہے ۔
زونگ کے سینئر اہلکار نے مزید بتایا کہ زونگ کے 4جی صارفین کی تعداد انتہائی بلند سطح پر پہنچ چکی ہے اور زونگ کی 4جی سروسز کے حصول کے دھڑا دھڑ طلب کے باعث ہمارے پاس موبائل براڈ بینڈ ڈیوائسز (ایم بی بی ڈیوائسز )کی قلت ہو گئی ہے ، ہم ایم بی بی ڈیوائسزکی بڑھتی طلب سے پوری طرح آگاہ ہیں اور صارفین کو ان ڈیوائسز کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔