ایشیاءکپ کے اختتام پر ٹی 20 رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا

ایشیاءکپ کے اختتام پر ٹی 20 رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ ...
ایشیاءکپ کے اختتام پر ٹی 20 رینکنگ جاری، کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایشیاءکپ کے اختتام کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے اور افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی بلے باز ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی 20 ٹیم رینکنگ میں بھارت پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے اور ویسٹ انڈیز تیسرے  نمبر پر آ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کا آٹھواں، افغانستان کا نواں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح ٹی 20 بلے بازوں کی رینکنگ  میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ پہلے، بھارتی بلے باز ویرات کوہلی دوسرے، جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی تیسرے، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز چوتھے، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانچویں، نیوزی لینڈ ہی کے کین ولیمسن چھٹے، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ساتویں، زمبابوے کے مساکازا آٹھویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نویں اور انگلینڈ کے این مورگن دسویں نمبر پر ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ٹی 20 انٹرنیشنل کے ٹاپ ٹین باﺅلرز میں پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن، بھارت کے ایشوین دوسرے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر تیسرے، پاکستان کے شاہد آفریدی چوتھے، زمبابوے کے کریمر پانچویں، نیوزی لینڈ کے میک کلیناگن چھٹے، افغانستان کے داولت زردان ساتویں، جنوبی افریقہ کے ویز آٹھویں، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نویں اور سری لنکا کے سینانیاکے دسویں نمبر پر ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے شین واٹسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، پاکستان کے شاہد آفریدی تیسر ے، پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے، ویسٹ انڈیز کے سیمیولز پانچویں، بھارت کے یووراج سنگھ چھٹے، آسٹریلیا کے گلین میکس ویل ساتویں، سری لنکا کے میتھیوز آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے ڈوین براوو نویں اور جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی دسویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل