بھارت میں پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی شرمناک تصاویر منظر عام پر آ گئیں ،پاکستان میں ہنگامہ

بھارت میں پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی شرمناک تصاویر منظر عام پر آ گئیں ...
بھارت میں پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی شرمناک تصاویر منظر عام پر آ گئیں ،پاکستان میں ہنگامہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کی شرمناک تصاویر منظر عام پر آ گئیں ہیں جس پر پاکستان میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے ۔ ریویو وِٹ ڈاٹ پی کے کے مطابق عروہ حسین نے اپنے ایک قریبی بھارتی دوست کی شادی کی تقریب میں کھینچی گئی اپنی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں بے ڈھنگم طریقے سے ناچ گا رہی ہیں اور ’پی پِلا‘رہی ہیں۔ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین برس پڑے۔

عروہ نے اپنی ایک پوسٹ میں اس بات کا تذکرہ بھی کیا ہے کہ وہ اس شادی کی تقریب سے بہت لطف اندوز ہوئی ہے جسے وہ کبھی بھلا نہیں سکے گی۔عروہ کے منگیتر فرحان سعید بھی شادی کی تقریب میں ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

فرحان سعید نے بھی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ یہ اس کے بھائی کی شادی تھی یعنی جس کا مطلب یہ بنا کہ وہ شخص اس کا بہت قریبی دوست وغیرہ تھا ۔ عروہ حسین کی یہ تصاویر ہر کسی کے لئے حیرانگی کا باعث بنیں ہیں کیونکہ عروہ وہاں عجیب حالت میں ہے اور عجیب برتاﺅ کر رہی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : تفریح