خرم منظور کی ٹیم میں شمولیت بیک فائر کرگئی، سلیکشن کے وقت یہی فیصلہ درست تھا : چیف سلیکٹر

خرم منظور کی ٹیم میں شمولیت بیک فائر کرگئی، سلیکشن کے وقت یہی فیصلہ درست تھا ...
 خرم منظور کی ٹیم میں شمولیت بیک فائر کرگئی، سلیکشن کے وقت یہی فیصلہ درست تھا : چیف سلیکٹر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے کہا ہے کہ خرم منظور کی ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم میں شمولیت بیک فائر کرگئی ،ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کو مدنظر رکھ کر شامل کیا گیا اور اس وقت یہی فیصلہ درست تھا لیکن یہی فیصلہ بعد میں غلط ثابت ہوگیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ خرم منظور کی  ٹیم میں  شمولیت بیک فائر کر گئی ۔ خرم منظور نے قومی ٹی 20 اور ون ڈے کپ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی جس کی وجہ سے ہیڈ کوچ کی مخالفت کے باوجود اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسے ٹیم میں شامل کیا۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد کو نیوزی لینڈ کے خلاف خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے پی ایس ایل کے آخری میچز میں اچھی کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سکواڈ میں شامل کیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں سلمان بٹ کا نام بھی زیر غور آیا تھا لیکن چونکہ انہوں نے پانچ سال سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نہیں کھیلی اس لیے انہیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔اُنہوں نے کہاکہ  کنڈیشنز کیسی بھی ہوں کھلاڑی کو کارکردگی دکھانا ہوتی ہے۔

مزید : کھیل