او آئی سی کا پانچواں غیر معمولی اجلاس اختتام پذیر، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

او آئی سی کا پانچواں غیر معمولی اجلاس اختتام پذیر، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ ...
او آئی سی کا پانچواں غیر معمولی اجلاس اختتام پذیر، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جکارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی ) کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اوآئی سی کا پانچواں غیر معمولی وزارتی اجلاس ہوا جس میں 56 میں سے 49 رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ پاکستان کی طرف سے صدر مملکت ممنون حسین اور وفاقی وزیر زاہد حامد نے اجلاس میں شرکت کی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اجلا س کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ کیا گیا اور اسرائیلی مظالم و استحصال کی شدید مذمت کی گئی ۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے ذمہ داری کااحساس کرے فلسطینیوں کے معاشرتی اور مذہبی حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔