ڈاکٹر صغیر احمد بھی مصطفیٰ کمال کیساتھ مل گئے ، باضابطہ اعلان کردیا

ڈاکٹر صغیر احمد بھی مصطفیٰ کمال کیساتھ مل گئے ، باضابطہ اعلان کردیا
ڈاکٹر صغیر احمد بھی مصطفیٰ کمال کیساتھ مل گئے ، باضابطہ اعلان کردیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے سابق وزیرصحت ،رکن سندھ اسمبلی اور ایم کیوایم کے اہم رہنماء ڈاکٹر صغیر احمد سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم کی مبینہ نئی جماعت میں شامل ہوگئے ہیں جس کا اُنہوں نے باضابطہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کاکہناتھاکہ وہ ڈاکٹر صغیر احمد کو خوش آمد ید کہتے ہیں ۔ ڈاکٹر صغیر احمد کاکہناتھاکہ وہ دونوں رہنماؤں کے شانہ بشانہ پاکستان کی ترقی کے لیے مثبت کردار اداکرناچاہتے ہیں ، ایسا کردار جس سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن اور دنیا میں ایک مضبوط ملک بن کر ابھرے ، ایسا کام کرنا چاہتاہوں کہ کراچی ترقی کی راہ پر گامزن ہو، کراچی ترقی کرے گاتو سندھ ترقی کرے گااور پھر پاکستان ترقی کرے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ سوچ اس حدتک مثبت لگی کہ یہاں خود چل کرآئے ہیں ، پچھلے چند سالوں سے جس طرح گلی محلوں کی تباہی اور ظلم وزیادتی ہوتی دیکھتا آیاہوں ، میرا ضمیر اب مزید گوارانہیں کرتا تھاکہ نشہ آور ادویات سے قابو کرنے کی کوشش کرتا، مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ہمت کی اور وہ بات کردی جو بہت سے لوگ کررہے ہیں ، میں نے پہل کی اور پارٹی سے جانے کے بعد کبھی دونوں سے رابطہ نہیں رہا، میڈیا پر جو خبریں آئیں ، وہی سنتے رہے ، کبھی پی ٹی آئی میں شمولیت اور کبھی ایجنسیوں کی بات ہوئی ،میں بحٰیثیت پاکستانی اور سندھ کے شہری ہونے کے ناطے سمجھتا ہوں کہ اپنا کردار صاف اور واضح طور پر اداکرنے کی ضرورت ہے ، سمجھ نہیں آرہاتھاکہ دوافراد سے اتنا خوف اور گھبراہٹ کیوں تھی ، تمام لوگوں کو کہناچاہتاہوں کہ اگر سیاست کرناچاہتے ہیں تو اسے اپنے لوگوں ، ملک کے لیے کریں ، کسی کو خوش کرنے کے لیے سیاست نہ کریں ۔ 

اس سے قبل مصطفیٰ کمال نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ کراچی کی ایک بڑی سیاسی شخصیت انہیں جوائن کرنے جارہی ہے تاہم وہ اس کانام ابھی نہیں بتاسکتے کیونکہ وہ راستے میں ہیں اور ان کے گھر آرہے ہیں نام بتانے پر اس شخصیت کو سیکورٹی مسائل ہوسکتے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ان کے گھر پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں ان کی شمولیت کا اعلان کیا جائے گا ۔ مصطفیٰ کمال نے حماد صدیقی کے شامل ہونے کے امکان کو یکسر مسترد کردیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماد صدیقی کراچی آ چکے ہیں اور ہر حال میں ایم کیو ایم کے باغی گروپ کو جوائن کریں گے جبکہ انیس ایڈووکیٹ، رضاہارون اور فیصل سبزواری بھی مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں